انقرہ، ہفتہ 16 اگست 2025 (ڈبلیو این پی): جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اپنے بیان میں حکومت پاکستان، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اس غم کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔