جاپان کا پاکستان میں ہلاکت خیز سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

4

 

اسلام آباد، ہفتہ 16 اگست 2025 (ڈبلیو این پی): جاپان کے وزیر اعظم ایشیبا شیگیرو نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق وزیر اعظم ایشیبا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس المناک سانحے میں ہلاکتوں کی خبر سن کر نہایت رنجیدہ ہیں اور جاں بحق افراد کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم ایشیبا نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں