حج درخواستوں کی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع

7

 

اسلام آباد، ہفتہ 16 اگست 2025 (ڈبلیو این پی): وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی جمع آوری کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق نامزد بینک پیر 18 اگست تک ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر درخواستیں وصول کرتے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری کوٹے کے تحت 7 ہزار نشستیں ابھی خالی ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ توسیع صرف بینکوں میں درخواست جمع کرانے کے لیے ہے، جبکہ آن لائن پورٹل 16 اگست کی نصف شب کو بند کر دیا جائے گا اور دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی تمام نشستیں مکمل ہو جائیں گی، درخواستیں وصول کرنے کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں