اسلام آباد، اتوار، 17 اگست 2025 (ڈبلیو این پی): ترکی کے تعاون اور ہم آہنگی کے ادارے ’’ٹیکا‘‘ نے خیبر پختونخوا کے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ٹیکا ایک ہفتے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 15 ہزار گرم کھانے فراہم کرے گا۔ اتوار کو اس پروگرام کا آغاز بنوں اور سوات اضلاع میں ہوا، جہاں ایک ہزار ایک ہزار کھانے تقسیم کیے گئے۔
یہ انسانی ہمدردی پر مبنی امداد بے گھر اور کمزور خاندانوں کو فوری غذائی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ آفت کے بعد کے کٹھن حالات میں کچھ ریلیف حاصل کر سکیں۔
ٹیکا کے مطابق یہ اقدام ترکی اور پاکستان کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کے دیرینہ رشتے کی عکاسی کرتا ہے اور ترکی کی پاکستانی عوام کے ساتھ مسلسل یکجہتی کا مظہر ہے۔