سعودی سفیر کی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

8

اسلام آباد، پیر، 12 مئی 2025 (ڈبلیو این پی): پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کے روز نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسی روز ایک علیحدہ پیش رفت میں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے فہم و ادراک کا خیرمقدم کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں