عمان، جمعرات، اپریل 17, 2025 (ڈبلیو این پی): کنگ سلمان ہیومنیٹریئن ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) کی رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے اردن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 40 فلسطینی بچوں کے کامیاب کوکلئیر ایمپلانٹ سرجریاں مکمل کر لیں۔
کنگ سلمان ہیومنیٹریئن ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے مطابق، یہ اقدام سعودی سماع رضاکارانہ پروگرام کے تحت انجام دیا گیا جس کا مقصد بچوں کی سماعت کی بحالی اور کوکلئیر ایمپلانٹ کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس پروگرام میں تقریر کی بحالی (Speech Rehabilitation) کی خدمات بھی فراہم کی گئیں، جب کہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے 16 تربیتی نشستیں بھی منعقد کی گئیں، جن سے مجموعی طور پر 112 افراد نے استفادہ کیا۔
پروگرام میں مختلف طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 18 ماہرینِ صحت نے بطور رضاکار حصہ لیا۔
یہ انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام مملکتِ سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے لیے وسیع تر حمایت کا حصہ ہے، جس کا مقصد جاری انسانی بحران کے دوران ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ KSrelief دنیا بھر میں متاثرہ برادریوں کو امدادی اور طبی خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر عمل پیرا ہے۔