اسلام آباد، جمعہ، 4 جولائی 2025 (ڈبلیو این پی): کنگ سلمان بیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سال 2025 کے لیے پاکستان میں اپنے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر ملک کے 34 پسماندہ اضلاع میں 30,000 غذائی پیکجز تقسیم کرے گا، جس سے 210,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سعودی سفارت خانه اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مملکت سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف بن سعيد المالكي: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق جناب رانا تنویر حسین اور کنگ سلمان ریلیف سیندر پاکستان کے ڈائریکٹر جناب عبداللہ البقعی نے شرکت کی۔
یہ اقدام اس منصوبے کے پہلے دو کامیاب مراحل کی تکمیل کے بعد کیا جا رہا ہے، جن کے دوران پانچ ماہ کے عرصے میں بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 61 اضلاع میں 60.000 فود پیکجر تقسیم کیے گئے۔
اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل بين – ايك فود پيك 95 کلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلو فائن آتا 5 کلو، دال چنا، لیٹر کوکنگ آئل اور ڈکلو چینی شامل ہیں۔ یہ پیکجز ایک خاندان کو پورے مہینے کے لیے کفایت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو کہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی اور مقامی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیے جائیں گے۔
به منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنت الهارلی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر مقامی شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا تدارک، غذائی صحت میں بہتری اور قدرتی آفات سے متاثرہ و پسماندہ طبقات کی مدد کرتا ہے۔ تقسیم کے لئے مستحق خاندانوں کی نشاندہی مقامی حکام کے ساتھ مل کر کی جانے کی تاکہ امداد درست حقداروں تک پہنچ سکے۔
یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں کنگ سلمان نیومینٹیرین اید اینه ریلیف سینٹر کی زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیے جائیں گے۔