سعودی شپنگ کمپنی بحر‌ی کا اسرائیل کو سامان لے جانے کے الزامات کی سختی سے تردید

5

 ریاض، جمعہ 15 اگست 2025 (ڈبلیو این پی): سعودی عرب کی نیشنل شپنگ کمپنی (بحری) نے اسرائیل کو سامان منتقل کرنے سے متعلق بعض ملکی اور غیرملکی میڈیا و سوشل میڈیا رپورٹس کو مکمل طور پر "جھوٹ اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ بحری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کمپنی ہمیشہ سے مملکت سعودی عرب کی فلسطینی کاز سے متعلق مستقل پالیسیوں پر کاربند رہی ہے اور مقامی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق سختی سے کام کرتی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ "کمپنی نے کبھی بھی کسی صورت میں اسرائیل کو کوئی سامان یا کھیپ منتقل نہیں کی۔” کمپنی کے مطابق اس کی تمام آپریشنز سخت جانچ پڑتال اور آڈٹ کے عمل سے گزرتے ہیں تاکہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔ کمپنی نے خبردار کیا کہ اس کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور پالیسیوں کو مشکوک بنانے کے لیے پھیلائی جانے والی "شرانگیز افواہوں” کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ بحری نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے قبل معتبر ذرائع سے تصدیق کریں اور صحافتی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں