برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول اور آصفہ بھٹو سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال

11

اسلام آباد، بدھ، 25 جون 2025 (ڈبلیو این پی): پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خصوصی طور پر تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر اور پیپلز پارٹی قیادت نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی، جن میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، خصوصاً حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد کی صورت حال اور اس تناظر میں بلاول بھٹو زرداری کا دورۂ لندن شامل تھا۔

جین میریٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو کے برطانیہ کے حالیہ دورے کو بروقت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں