نجی اسکیم کے تحت 23,620 پاکستانی عازمین حج 2025 ادا کریں گے: وزارت مذہبی امور

4

اسلام آباد، جمعرات، اپریل 17, 2025 (ڈبلیو این پی): وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران پاکستان سے 23,620 عازمین نجی حج اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔

وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق حج 2025 کے لیے منظور شدہ نجی سروس فراہم کنندگان کی تازہ ترین فہرست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ اور پاک حج موبائل ایپلیکیشن پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام عازمینِ حج جنہوں نے رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کے ذریعے اپنی بکنگ کرائی ہے، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستوں اور معاہدوں کی حیثیت کی تصدیق وزارت کے مخصوص پورٹل https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/ پر جا کر کریں۔ مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

عمر بٹ نے کہا کہ تمام منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGOs) اور سروس فراہم کنندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کوٹے کے مطابق عازمین کو اپڈیٹ شدہ حج معاہدے (حج فارم) جاری کریں اور مقررہ رہنما اصولوں کے تحت 18 اپریل 2025 تک حج ویزوں کے اجراء کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکایات یا استفسارات کی صورت میں عازمین سیکشن آفیسر (مانیٹرنگ-شکایات) سے فون نمبر 0519218571 یا ای میل  somonitoring@mora.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سیکشن آفیسر (ایچ جی اوز) سے فون نمب 0519207519 یا ای میل sohgomora@gmail.com پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں