بشپ سیمسن شکاردین نے اشرف خاتون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران پنجاب اور سندھ میں تکنیکی و ہنر مند شعبے کو مضبوط بنا کر پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت "دی ہنر فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام پہلے بیج کے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔